یوٹیوب پر سرچ کرنا مزید آسان، زبردست فیچر متعارف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسمارٹ فونز میں گنگنا کر گانا ڈھونڈنا کوئی نئی چیز نہیں، گوگل اسِسٹنٹ اور ساونڈ ہاونڈ نے یہ فیچر کافی عرصے سے صارفین کیلئے پیش کر رکھا ہے۔گوگل نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی یوٹیوب پر آزمائش کیلئے گنگنا کر گانا ڈھونڈنے کا فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے جس میں شناخت کیلئے چلنے والے گانے کو ریکارڈ کرنے کی صلاحیت بھی ہوگی۔
گوگل کے مطابق صارفین کو سرچ کرنے کیلئے یوٹیوب وائس سرچ میں سونگ فیچر میں جانے کی ضرورت ہوگی۔ جس کے بعد کم از تین سیکنڈ تک گانا گنگنانا ہوگا اوریوٹیوب پرموجود متعلقہ کونٹینٹ سامنے آ جائے گا۔
ان فیچرز کا آزمائشی مراحل میں ہونے کی وجہ سے گانا گنگنا کر تلاش کرنے اور ریکارڈنگ کے فیچرز فی الحال اینڈرائیڈ پر انتہائی کم افراد کو یوٹیوب پر دستیاب ہیں، اس مرحلے سے گزرنے کے بعد فیچر میں تمام نقوص ہٹا کر عام صارفین کیلئے متعارف کرا دیا جائے گا۔
عین ممکن ہے یہ فیچر یوٹیوب میوزک پر بھی متعارف کرایا جائے گا، گوگل کی جانب سے یوٹیوب کیلئے صرف اس ہی فیچر کی آزمائش نہیں ہورہی بلکہ ایک اعلان کے مطابق گوگل سبسکرپشن فِیڈ میں چینل شیلف کی بھی آزمائش کر رہا ہے۔ یہ فیچر تخلیق کاروں کی تازہ ترین اپ لوڈ کو شیلف میں لے آئے گا جس کے بعد صارفین کو چینل پر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

2 hours ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

3 hours ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

3 hours ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

3 hours ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

3 hours ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

4 hours ago