اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کو سستی گیس، بجلی اور تیل دے سکتے ہیں۔ایڈیٹروں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے کے دوران موقر قومی اخبار کے نمائندے نے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے سوال کیا جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا ایران اور پاکستان کے دارالحکومتوں کے درمیان براہ راست پروازیں شروع ہوں گی۔
ایرانی سفیر کاکہنا تھا کہ اس کیلئے ایران نے پاکستان کو باضابطہ تجویز دی ہے اور پاکستان نے اس تجویز کی کابینہ سے منظوری لینے کے بعد پروازیں شروع کرنے کے بارے میں اتفاق کر لیا ہے۔
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا ایران سے گیس پائپ لائن کے ذریعے پاکستان کو دینے کے بارے میں کہنا تھا کہ امریکی پابندیاں ہیں اس لیے ہم ایسا حل چاہتے ہیں کہ پاکستان اگر ایران سے گیس پائپ لائن لے تو اس کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بجلی اور گیس کی گرانی کا سامنا ہے، انہوں نے کہا کہ ایران اس بحران کو حل کرنے کے لئے پاکستان کو سستی گیس، بجلی اور تیل فراہم کرنے کی پوزیشن میں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ ایران نے چین کی کاوشوں سے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے متعلق پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
کراچی (قدرت روزنامہ) زندگی گلزار ہے جیسے شاندار ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے ملک میں وی پی این کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا نیٹ ورکس میں حالیہ ایک نیا اضافہ ’بلیو اسکائی‘ کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹائٹینک کے کریش ہونے کے بعد ڈوبتے ہوئے 700 سے زیادہ افراد…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی نازیبا ویڈیوز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی جانب سے زرعی آمدنی پر ٹیکس…