اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی ضمانتیں خارج کرنے کے فیصلے عدالت میں چیلنج کردیے۔9 مئی ، جوڈیشل کمپلیکس حملہ اور جعل سازی سمیت 9 مقدمات میں ضمانتیں خارج کرنے کے فیصلے کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔
وکیل سلمان صفدر کی وساطت سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں 9 درخواستیں دائر کی گئی ہیں، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے اسٹیٹ اور مدعی مقدمہ کو فریق بنایا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سیشن کورٹ سے 6، اے ٹی سی سے 3 ضمانتیں خارج ہوئیں ۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 مقدمات میں ضمانتیں خارج کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ ٹرائل کورٹ نے میرٹ دیکھے بغیر ہی ضمانتیں عدم پیروی پر خارج کر دیں ۔ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے ٹرائل کورٹس کے فیصلے کالعدم قرار دیے جائیں۔ ٹرائل کورٹس کو دوبارہ کیسز سن کر میرٹ پر فیصلے کرنے کی ہدایت کی جائے ۔ ان 9 مقدمات میں پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے ۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…
لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ…