خیبرپختونخواہ کا ضلع بنوں کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخواہ کا ضلع بنوں کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنےکا فیصلہ کرلیا ہے، این سی اوسی نے ضلع بنوں سمیت پنجاب کے5 اضلاع میں کورونا صورتحال کو تشویشناک قرار دیا تھا، جس کے تحت ضلع بنوں میں کورونا کی تشویشناک صورتحال کے باعث 22 ستمبر تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ اعلامیہ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق خیبرپختونخوا میں تعلیمی ادارے کل 16 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت خیبرپختونخوا میں تعلیمی ادارے کل سے 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھول دیے جائیں، ہفتے میں تین دن کلاسز ہوں گی۔
تاہم زیادہ کورونا کیسز کے زیادہ شرح والے ضلع بنوں میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضلع بنوں کے تمام تعلیمی ادارے 22 ستمبر تک بند رہیں گے۔

اس کے برعکس محکمہ تعلیم پنجاب نے این سی اوسی کے کورونا کیسز کے تشویشناک 5 اضلاع میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ لاہور، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا، گجرات میں سکول کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور چیئرمین این سی اسی اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کے ہسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کی وارڈز میں کوویڈ19 کے مریضوں کا دباؤ ہے، کوشش ہے آکسیجن کی فراہمی میں رکاوٹ نہ آئے، چند ہفتے کے دوران آکسیجن کی طلب میں اضافہ ہوا، وبا کی صورتحال بہتر ہوئی ہے مگر خطرہ مکمل طور پر ختم نہیں ہوا، کوویڈ19 کے 5300 مریض ہسپتالوں میں آکسیجن پر ہیں، لاپرواہی، ایس او پیز کو نظرانداز کرنا کورونا کیسز میں اضافے کا باعث بنا ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ 24 میں سے 18اضلاع میں وبا کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، 6 اضلاع میں بندشیں قائم رہیں گی، ان اضلاع میں لاہور، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا، گجرات اور بنوں شامل ہیں۔ 6 اضلاع میں آؤٹ ڈور ڈائننگ کا ٹائم بڑھا کر 12 بجے تک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کے 24 اضلاع میں کیسز کی تعداد کے پیش نظر 4 سے 15 ستمبر تک زائد بندشیں عائد کی تھیں، مذکورہ 18 اضلاع میں بھی کورونا پابندیاں قائم رکھیں گی جس طرح ملک کے دیگر حصوں میں نافذ ہیں جبکہ دیگر 6 اضلاع میں زائد بندشیں قائم رہیں گی۔ 18 اضلاع میں انٹر بس سروس کو بھی 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلانے کی اجازت ہوگی۔پارکس اور جمز بھی مکمل ویکسی نیٹڈ افراد کیلئے کھول دیے جائیں گے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

5 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

6 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

6 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

6 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

7 hours ago