بیلا حدید اور اسرائیلی وزیر کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف فلسطینی نژاد امریکی سُپر ماڈل و اداکارہ بیلا حدید اور انتہا پسند اسرائیلی وزیر کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے بارے میں حال ہی میں ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ یہودی آباد کار کے طور پر آزادی کی تحریک کے لیے ان کا حق فلسطینیوں کے اسی حق سے زیادہ ہے۔
رپورٹس کے مطابق بیلا حدید اسرائیلی وزیر کے انٹرویو کا ایک کلپ اپنے سوشل میڈیا فالوورز کے ساتھ شیئر کیا اور ان پر نسل پرستی کا الزام لگایا۔بیلا حدید نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 2023 یا کسی اور وقت میں اس چیز کا کوئی جواز نہیں ہونا چاہیے کہ کسی شخص کو اس کی اصلیت، ثقافت یا ترجیحات کی وجہ سے دوسرے سے زیادہ اہم سمجھا جائے۔
بیلا حدید کی اس پوسٹ کے بعد اسرائیلی وزیر نے انہیں بھی اپنی بدزبانی کا نشانہ بنایا۔اسرائیلی وزیر بین گویر نے جمعے کو بیلا حدید کی پوسٹ پر غصے سے بھرپور جواب دیا اور لکھا کہ میں نے کل دیکھا کہ آپ نے میرے انٹرویو کا ایک کلپ لیا اور اسے پوری دنیا میں شائع کیا تاکہ یہ ظاہر کیا جا سکے کہ میں نسل پرست ہوں اور نفرت پھیلانے والا ہوں۔
بن گویر نے مزید کہا کہ میں یہ بات ہزار مرتبہ کہوں گا اور میں اس پر معافی نہیں مانگوں گا۔ مغربی کنارے کی سڑکوں پر سفر کرنے اور اپنے گھروں کو بحفاظت واپس جانے کا میرا اور میرے ساتھی یہودیوں کا حق پتھر پھینکنے والے دہشت گردوں کے حق سے زیادہ ہے۔
امریکا کی مذمت
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے جمعے کو بین گویر کے بیانات کی مذمت کی۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا اسرائیلی وزیر بن گویر کے مغربی کنارے کی فلسطینی آبادی کی آزادی کے بارے میں اشتعال انگیز بیانات کی شدید مذمت کرتا ہے۔

Recent Posts

ٹرمپ ہوں یا کمیلا ہیرس، پاکستان کو کملا بنائے رکھنا امریکہ کی مستقل پالیسی ہے،لیاقت بلوچ

لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…

1 min ago

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

10 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

16 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

31 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

39 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

45 mins ago