گوری رنگت کے سبب انڈسٹری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا، مومنہ اقبال


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ مومنہ اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں اپنی گوری رنگت کے سبب انڈسٹری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اداکارہ مومنہ اقبال نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے نائٹ شو میں شرکت کی۔
اس دوران انہوں نے اپنے مداحوں کو خود سے متعلق مزید جاننے کا موقع دیا۔مومنہ اقبال نے بتایا کہ انہوں نے بی کام کرنے کے بعد اداکاری کے شعبے میں قدم رکھا تھا، شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے فوراً بعد ہی خوش قسمتی سے اُنہیں مرکزی کردار کی آفر ہوئی تھی۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ کیریئر کے شروعات ہی میں مرکزی کردار آفر ہونے کی وجہ سینئر اداکاروں کی طرف سے مشکل کا سامنا کرنا پڑا تھا، سب کا سوال تھا کہ مجھے یہ کردار اتنی جلدی کیسے مل گئے۔مومنہ اقبال نے کیریئر کے آغاز میں پیش آنے والی مشکلات سے متعلق مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے گوری رنگت کی وجہ سے بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم اداکارہ کو رنگت سے متعلق کس قسم کی مشکل پیش آئی اس پر اُنہوں نے وضاحت دینے سے گریز کیا۔
مومنہ اقبال نے شو کے دوران شو اپنے جیون ساتھی سے متعلق بھی رائے کا اظہار کیا۔اداکارہ کا اس موضوع پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اچھے لڑکوں کا ملنا اس دنیا میں مشکل ہو گیا ہے، آج کل کے لڑکے اور لڑکیوں کی ترجیحات بدل گئی ہیں، نئی نسل کی ترجیحات فیملی اور گھر بنانا نہیں رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے جیون ساتھی کے لیے خوبصورت ہونا کافی نہیں ہوگا، اگر انسان اندر سے خوبصورت ہو تو وہ باہر سے بھی حسین دکھنے لگتا ہے، جو اللّٰہ سے ڈرتا ہوگا وہ پوری زندگی آپ کے ساتھ رہ سکتا ہے جس کو اللّٰہ کا ڈر نہیں ہے اس کو کسی کا ڈر نہیں ہوتا، ایسے افراد دوسروں کی زندگی تباہ کردیتے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ مومنہ اقبال پاکستان کے متعدد ڈراموں میں کام کر چکی ہیں جن میں احسان فراموش، سمجھوتا، میرے ہم نشین اور دیگر شامل ہیں۔

Recent Posts

ساتھ چھوڑنے والی لڑکی اپنے عمل پر شرمندہ تھی، متھن چکرورتی نے بھی اپنے عشق کی کہانی سنادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی پر ایک وقت ایسا بھی…

3 mins ago

شعیب ملک کیلئے سٹائلش پرسنالٹی کا ایوارڈ، ثنا جاویدخوشی سے نہال

  کراچی (قدرت روزنامہ) اداکارہ ثنا جاوید شوہر شعیب ملک کو موسٹ سٹائلش سپورٹس پرسنالٹی…

6 mins ago

راجکمار راؤ اور جھانوی کپور کی نئی فلم کے ٹریلر نے دھوم مچادی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے نامور اداکار راج کمار راؤ اور جھانوی کپور کی نئی…

8 mins ago

سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے کیس میں چھٹا ملزم بھی گرفتار

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر…

10 mins ago

عالیہ بھٹ نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے پچھتاوے سے پردہ اٹھا دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ سپر اسٹار اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی زندگی کے سب سے…

20 mins ago

کراچی میں شدید گرمی کے دوران 12، 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ، شہری بلبلا اٹھے

کراچی(قدرت روزنامہ) شدید گرمی نے شہر قائد کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جب…

31 mins ago