سائفر کیس میں ایف آئی اے کی چیئرمین پی ٹی آئی سے اٹک جیل میں تفتیش


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سائفر کنٹینٹ ،آڈیو لیک و گمشدگی پر ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو باقاعدہ طور پر شامل تفتیش کرلیاگیا۔ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کی ٹیم نے ایک گھنٹے سے زائد تک چیرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کی۔
تفتیشی ٹیم نے اٹک جیل میں ایک گھنٹہ پی ٹی آئی چیئرمین سے تفتیش کی اور شاہ محمود قریشی کے انکشافات سے متعلق سوالات کیے۔ تفتیشی ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے گمشدہ سائفر کی کاپی سے متعلق بھی دریافت کیا۔ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم دوپہر سوا دو بجے اٹک جیل میں آئی اور ساڑھے تین بجے تک چیئرمین پی ٹی آئی سے تحقیقات کیں۔ جس کے بعد ٹیم واپس اسلام آباد روانہ ہوگئی۔
ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ نے سائفر کنٹینٹ و آڈیو لیک سمیت گمشدگی معاملے پر آفیشل سروس ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کررکھا ہے۔مقدمے میں عمران خان اور سابق وزیر خارجہ و وائس چیرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی براہ راست نامزد ہیں۔
کیس میں سابق سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر اور سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے کردار کا تعین تفتیش میں کیے جانے کا عندیہ دیاگیا ہے۔سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مقدمے میں گرفتار ہیں اور ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں جن سے تفتیش جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کی ٹیم ہفتہ کو تقریبا 2 سے سوا 2 بجے کے درمیان اٹک جیل پہنچی اور چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مقدمے میں باقاعدہ شامل تفتیش کرتے ہوئےایک گھنٹےسے زائد تک عمران خان سے تفتیش کی۔
تفتیشی ٹیم نے شاہ محمود قریشی سے ہونے والی اب تک تفتیش میں سامنے آنے والے جوابات و انکشافات پر چیرمین پی ٹی آئی سے سوال جواب کیے اور چیرمین پی ٹی آئی سے سائفر کے گمشدہ مسودے کی کاپی کے متعلق بھی دریافت کیا۔تفتیشی ٹیم نے عمران خان سے تقریبا ساڑھے تین بجے تک تحقیقات کیں اور بیان ریکارڈ کرنے کے بعد واپس روانہ ہوگی۔

Recent Posts

آج کی قانون سازی کے بعد آرمی چیف کی مدت ملازمت کم ہوگئی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…

17 mins ago

وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…

21 mins ago

جنرل عاصم منیر 2028 تک چیف آف آرمی سٹاف رہیں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…

23 mins ago

بیوی کی کال نے شوہر کو84کروڑروپے کامالک بنادیا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…

34 mins ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…

37 mins ago

تھانیدارشوہر کے مبینہ تشددکےبعد اداکارہ نرگس پر ایک اور مشکل آن پڑی

  لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…

1 hour ago