نگران وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی کا ہیڈکوارٹرز ایف سی بلوچستان (نارتھ) کوئٹہ کا دورہ

 

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نگران وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی کا ہیڈکوارٹرز ایف سی بلوچستان (نارتھ) کوئٹہ کا دورہ

وفاقی وزیر داخلہ کو سیکیورٹی صورتحال، بارڈر مینجمنٹ و دیگر امور پر بریفنگ دی گئی

ہیڈکوارٹرز فرنٹیئرکور (نارتھ) آمد پر وزیر داخلہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور وفاقی وزیر کی جانب سے یاد گار شہداء پر سلامی پیش کی گئ .

وفاقی وزیر داخلہ نے بلوچستان میں قیام امن اور دیگر فلاحی کاموں میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے کردار کو سراہا .

پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جن کی قربانیوں سے بلوچستان میں امن قائم ہوا .

دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کھبی بھی کامیاب نہیں ہونگے . دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے مزید اقدامات اٹھائے گے .

نگران وزیر داخلہ نے ایف سی کی جانب سے موثر انسداد اسمگلنگ کی کارروائیوں کو بھی سراہا .

. .

متعلقہ خبریں