اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موبائل فونز کی درآمدات میں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2023 میں موبائل فونز کی درآمدات پر 68 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 76 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال جولائی میں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 39 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
جون کے مقابلہ میں جولائی میں موبائل فونز کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 27 فیصد کا اضافہ ہواہے، جون میں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 54 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو جولائی میں بڑھ کر 68 ملین ڈالر ہو گیا۔
مزید برآں ملک میں خدمات کے شعبے کی برآمدات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 2 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…