کوئٹہ (قدرت روزنامہ) جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ مردم شماری میں بلوچستان کے 63 لاکھ آبادی پر ڈاکہ کو ہر گز برداشت نہیں کرینگے ، الیکشن اپنی آئینی مدت میں ہونا چاہیے ، حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کا کام ہے کہ وہ کس طرح انکو مینج کرتی ہے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو پارٹی رہنماو¿ں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماءاسلام کا موقف واضح ہے کہ صاف وشفاف الیکشن کیلئے ضروری ہے کہ بلوچستان کی مردم شماری کو نظر انداز نہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام ہے کہ وہ صاف وشفاف الیکشن کیلئے اپنا کردار ادا کرے تاکہ 2018 کی طرح کا الیکشن نہ ہو جسکی صورت میں معاشی بدحالی ، بیروزگاری اور لاقانونیت وجود میں آئی تھی۔مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ بہتر ہوگا کہ ضلع کی سطح پر چیئرمین الیکشن کمیشن کو ہی ڈی آر او بنایا جائے تاکہ نتائج بروقت مل سکے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی مردم شماری پر تمام سیاسی جماعتوں کا موقف ہے کہ 63 لاکھ کی ابادی کو کم نہ کیا جائے۔
یہ خاندان ماضی میں پھل فروخت کیا کرتا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کا سب سے…
عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…
انڈین میڈیا نے زہر اُگلنا شروع کردیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز ٹرافی کا میزبان ملک…
کچھ لو کچھ دو کی پالیسی پر غور کیا جانے لگا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز…
ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…
پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…