مسلمان بچے کو ہندو طلبہ سے تھپڑ لگوانے پر بھارتی اداکارہ غصے سے بھڑک اٹھیں


ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر مظفر نگر میں ایک خاتون ہندو ٹیچر کی طرف سے مسلمان بچے کو ہندو طلبہ سے تھپڑ لگانے پر بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر غصے سے بھڑک اٹھیں۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون ٹیچر ہندو طلبہ کو مسلمان طالب علم کو زور سے تھپڑ مارنے کا حکم دے رہی ہیں۔
سوارا بھاسکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کو بھارتی باشندوں کی منافقت قرار دیا ہے۔
اداکارہ نے لکھا کہ بی جے پی کو ووٹ دینے والے انڈین کو اس واقعے پر حیرانی کی ضرورت نہیں ہے، وہ نفرت اور تعصب پر ایک دہائی سے اپنی آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ اسلاموفوبیا کے واقعے پر بھارتیوں کو اپنی مذمت کہیں اور رکھنی چاہئے کیوں اس سے کوئی ثواب نہیں ملے گا۔ سوارا بھاسکر نے اپنی ٹویٹ کے ساتھ ایک ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا جس میں تشدد کیلئے اکسانے والی خاتون ٹیچر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Recent Posts

طلاق یافتہ والدین کے بچوں کو کن قانونی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شادی ایک ایسا خوبصورت بندھن ہے جس کا آغاز ہمیشہ خوشیوں، اُمیدوں…

3 mins ago

سرکاری گھر خالی کریں، اسمرتی ایرانی سمیت ہارجانے والے وزرا کو نوٹس جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نامور اداکارہ اور نریندر مودی کی گزشتہ حکومت کی وزیر اسمرتی…

12 mins ago

سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی 71 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم و پاکستانی عوام کی معبوب لیڈر بے نظیر بھٹو کی…

24 mins ago

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہلی کی ایک عدالت نے شراب پالیسی سے جڑے منی لانڈرنگ اور…

39 mins ago

گوگل کروم کے صارفین کو سیکیورٹی خطرات کا سامنا، بچا کیسے جائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متعدد خطرات کی وجہ سے گوگل کروم کے صارفین کو ہائی رسک…

45 mins ago