میرا خیال ہے 90 دن میں الیکشن نہیں ہو پائیں گے، مولا بخش چانڈیو


حیدرآباد (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے 90 دن میں الیکشن نہیں ہو پائیں گے۔حیدرآباد میں گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ حلقہ بندیوں اور مردم شماری کا نیا پنڈورا باکس کھولا ہوا ہے، یہ حلقہ بندیاں اور مردم شماری لے آئے ہیں، مردم شماری پر پیپلز پارٹی کو تحفظات ہیں۔
مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ہم انتخابات کے التوا کے خلاف ہیں اور 90 دن میں انتخابات چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تھوڑے عرصے قبل ہمارے یہاں ایک حکومت ختم ہوئی، جو حکومت ختم ہوئی اسے برا بھلا کہنے کا قائل نہیں، اچھائیوں کی بات ہو تو لوگوں کو بے نظیر صاحبہ کی یاد آجاتی ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ ہمیں خاندان پر نہیں جانا چاہیے اور گالیاں نہیں دینی چاہییں، اب چیئرمین پی ٹی آئی کے سارے شیر ایک ایک کر کے جارہے ہیں اور کئی نامور شیر جاچکے ہیں۔

Recent Posts

وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، آئینی ترامیم اور سیاسی صورتحال پر مشاورت

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے، جس میں آئینی…

10 mins ago

پشاور پولیس لائن دھماکے میں اہلکار ہی ملوث نکلا، اداروں نے تحویل میں لے لیا

پشاور(قدرت روزنامہ) پولیس لائن دھماکے میں پولیس اہل کار ہی ملوث نکلا، جسے اداروں نے…

17 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجرز ایکٹ میں ترمیم مناسب سمجھی گئی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پریکٹس…

45 mins ago

مخصوص جماعت کے لوگوں کی کچھ آڈیو کالز سامنے آئی ہیں، وزیراطلاعات پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مخصوص جماعتو کے لوگوں…

1 hour ago

ٹک ٹاک کا جنون نوجوان کی جان لے گیا، فائرنگ کرنیوالا قریبی دوست گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا، جاں بحق…

1 hour ago

وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 19 اور 20 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز اور…

2 hours ago