افغان بچوں کے علاج کی آڑ میں پاکستان سے اسرائیل کو تسلیم کروانے کی کوشش کی جارہی ہے، سینیٹر مشتاق احمد


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ افغان بچوں کے کینسر کے علاج کے لیے پاک اسرائیل تعاون کی آڑ میں اسرائیل کو تسلیم کرنےکی کوشش کی جا رہی ہے . مشتاق احمد نے افغان بچوں کو کینسر سے بچانے کے لیے پاکستانی اور اسرائیلی ماہرین کے تعاون پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حکومت افغان بچوں کے کینسر کے علاج میں اسرائیل سے تعاون کی وضاحت کرے .


اُنہوں نے کہا کہ اسرائیل کی انسانی ہمدردی فلسطینی بچوں کے قتل عام پر کیوں نہیں جاگتی؟اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ غزہ پر اسرائیلی ناکہ بندی، بمباری، قتل عام کی بنیاد پر غزہ کو بچوں کے لیے جہنم قرار دیا گیا ہے .
مشتاق احمد نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے پیشہ ورانہ، تجارتی اور سفارتی تعلقات نا قابل قبول ہیں . اُنہوں نے کہا کہ خراب معاشی صورتحال کو عالمی ادارے اور طاقتیں پاکستان سے اسرائیل کو تسلیم کروانے کے لیے بطور دباؤ استعمال کررہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں