جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 7 فوجی جوان شہید

(قدرت روزنامہ)جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 7 فوجی جوان شہید ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد بھی مارے گئے . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان میں کارروائی کی .

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 7 فوجیوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ 5 دہشتگرد مارے گئے . آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشتگرد کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے . . .

متعلقہ خبریں