بلوچستان ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف درج ایف آئی آر خارج، وارنٹ گرفتاری بھی معطل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف بجلی روڈ تھانہ میں درج ایف آئی آر خارج کردی اور وارنٹ گرفتاری بھی معطل کر دیئے گئے .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس گل حسن ترین نے درخواست پر فیصلہ سنایا،جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتار بھی معطل کر دیئے .


یاد رہے کہ اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف مقدمہ درج کیاگیا تھا،چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے تھے .

. .

متعلقہ خبریں