(قدرت روزنامہ)پاک نیوزی لینڈ کرکرٹ سیریز میں سیکیورٹی کے فرائض پاک آرمی اور پاک رینجرز کے جوان انجام دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کی سکیورٹی کیلئے آرمی اور رینجرز طلب کرنے کی منظوری دے دی ہے، پاک آرمی اور رینجرز کے دستے لاہور اور راولپنڈی میں تعینات ہونگے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے دورے کے دوران ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 17 ستمبر کو روالپنڈی میں کھیلا جائے گا، تینوں ون ڈے میچز راولپنڈی جبکہ ٹی 20 میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلیں جائیں گے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، ٹریفک پولیس اور لاہور پولیس کی اضافی ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی۔
لاہور میں تین مختلف روٹس سے ٹیموں کے آنے اور جانے کا پلان تشکیل دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر ہیلی کاپٹر کو بھی ٹیم کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے،محکمہ داخلہ نے لاہور پولیس کو فول پروف سکیورٹی پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18سال بعد پاکستان آئی ہے،کیویزکرکٹ ٹیم کے کھلاڑی چارٹرڈفلائٹ کے ذریعے پاکستان پہنچی ہے، پاکستانی ٹیم بھی اسلام آباد پہنچ چکی ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…