نواب اکبر بگٹی کے نواسے جیسا شریف النفس انسان نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان ملا ہے، انوار الحق کاکڑ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑنے کہا ہے کہ پشین میرا ایک آنکھ قلات میرا دوسرا آنکھ ہے دل میرا کوئٹہ ہے بلوچستان کی عوام کو نواب اکبر خان بگٹی کے نواسے جیسے نگراںوزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان ڈومکی کے شکل میں شریف النفس انسان ملا ہے بلوچستان کے قومی شاہراہوں کی تکمیل کی پہلے ہی ہدایت کرچکا ہوں لورلائی ڈیرہ غازی خان فورٹ منروہ ٹنل کی بھی ہدایت جاری کردی ہے کچھی کینال منصوبے کی تکمیل کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوںنے اتوار کو وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں خالق آباد کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نگراں وزیر اعلی علی مردان ڈومکی بھی موجود تھے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے خالق آباد کے وفد سے براہوی زبان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد نے زندگی کا بڑا حصہ قلات اور مستونگ میں گزارا اس لئے قلات میں میرا بچپن گزرا ہے میں نسل سے پشتون ہوں میں کسی قسم کی تعصب پر یقین نہیں رکھتا پشتون بلوچ اور یہاں رہنے والے بلوچستانی ہے انہوں نے وفد کو یقین دلا یا ہے کہ میر خالد لانگو میرا دوست ہے ان کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارا ہے چمن سے کوئٹہ اور کراچی تک شاہرا ہ کو دوروئیہ بنانے کے کام کو تیز کرنے کی ہدایت پہلے ہی کی ہے فورٹ منرو ٹنل کی بھی ہدایت کی ہے کیونکہ بلوچستان کی سبزیاں اور پھل پنجاب کی منڈیوں تک پہنچانے کیلئے اس ٹنل کی تعمیر ضروری ہے اسی طرح کچھی کینا ل منصوبے کو بھی مکمل کریں گے انہوں نے نگراں وزیر اعلی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اللہ تعالی کا شکرادا کرنا چاہیے کہ انہوں نے ہمیں نواب اکبر خان بگٹی کے نواسے جیسے شریف النفس نگراں وزیر اعلی دیا ہے جو ہر وقت مکمل تعاون کیلئے تیار رہتا ہے ہمارا جتنا بھی وقت باقی رہے گا ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان کے عوام کی بنیادی مسائل حل ہو

Recent Posts

2 اکتوبر ملتان، میانوالی اور فیصل آباد تیار رہے، بھرپور احتجاج ہوگا، شیخ وقاص

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی نئی تاریخوں کا اعلان…

28 mins ago

کیا ٹیکس فائل کرنے کا کوئی نقصان بھی ہو سکتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کی بھی مختلف ترجیحات ہیں۔…

38 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کس مشکل میں پھنس گئے اور کارکنوں کو کیا پیغام دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے راولپنڈی احتجاج میں بروقت نہ…

47 mins ago

سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کو ناقابل معافی جرم قرار…

57 mins ago

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

1 hour ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

1 hour ago