اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا مسلسل تیسری مرتبہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں 2 روز کے لیے ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا۔
شاہ محمود قریشی کو تین روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی ان کیمرہ سماعت کی۔اسپیشل پراسیکیوٹر نے شاہ محمودکا موبائل برآمدکرنے کے لیے مزید 5 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس کی بابر اعوان نے سخت مخالفت کی۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع کردی۔عدالت نے کہا کہ کیس میں پیشرفت نہیں ہوئی تو مزید جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جائے گا۔
اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…