نواز الدین صدیقی شاہ رُخ خان سے متعلق متنازع بیان دے کر مشکل میں پڑگئے


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی سُپر اسٹار شاہ رُخ خان سے متعلق متنازع بیان دینے پر مشکل میں پھنس گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نواز الدین صدیقی سے ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ نے کبھی ایسا سنا ہے کہ آپ کی ہر فلم میں ایک ہی جیسے کردار ہوتے ہیں؟

جس پر نوازالدین صدیقی نے جواب دیا کہ ’میں اتنا ضدی آدمی ہوں، کبھی اپنے آپ کو ایسے ایک جیسے کردار کرنے ہی نہیں دوں گا۔‘
اداکار نے مزید کہا کہ ’ٹائپ کاسٹ کرنے والے ہیرو ہوتے ہیں۔ نواز نے شاہ رخ خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کا مشہور پوز بناکر کہا کہ وہ 35 سال تک اس طرح کی چیزیں کرتے رہتے ہیں‘۔

نواز الدین صدیقی کے انٹرویو کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
اداکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شاہ رُخ خان کے مداحوں نے کہا کہ نواز کو کوئی دیکھنا بھی پسند نہیں کرتا اور اس کی تمام فلمیں بھی فلاپ ہی ہوئی ہیں۔

ایک صارف نے کہا کہ نواز کو نہ جانے کس بات کا غرور ہے شاہ رُخ خان کو انڈسٹری میں برسوں ہوگئے ہیں جب نواز اداکاری بھی نہیں جانتا تھا۔

Recent Posts

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

46 mins ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

53 mins ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

1 hour ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

1 hour ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

1 hour ago

ہمت کارڈ: اب کون سے مسافر میٹرو، اورنج لائن میں مفت سفر کے مزے لے سکیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…

1 hour ago