میرے بیٹے کو معطل کیوں کیا؟صدر فٹ بال فیڈریشن کی والدہ نے بھوک ہڑتال کردی

زیورخ (قدرت روزنامہ)خاتون فٹبالر کا بوسہ لینے پر فیفا کی جانب سے معطل کیے گئے ہسپانوی فٹبال فیڈریشن کے صدر لوئس روبیالس کی والدہ نے ان کی حمایت میں بھوک ہڑتال شروع کردی ہے . ہسپانوی میڈیا کے مطابق صدر اسپینش فٹبال فیڈریشن کی والدہ اینجلس بیجر نے خود کو ایک چرچ میں بند کرلیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ’میرے بیٹے سے غیر انسانی رویہ اختیار کیا جارہا ہے .

دوسری جانب ہسپانوی پراسیکیوٹرز نے روبیالس کیخلاف جنسی حملے کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جس میں معاملے کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جائے گا .

یادرہے کہ فیفا ویمنز ورلڈ کپ جیتنے کے بعد جشن کے دوران صدر اسپینش فٹبال فیڈریشن روبیالس نے ویمن فٹبالر جینی ہرموسو کا بوسہ لے لیا تھا جس پر کافی تنقید کی گئی تھی . میچ کے بعد اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں فٹبالر جینی ہرموسو کا کہنا تھا کہ بوسہ لینے سے قبل ان سے اجازت نہیں لی گئی اور انہیں یہ اچھا نہیں لگا . روبیالس نے عہدے استعفیٰ دینے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد فیفا نے انہیں معطل کر دیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں