سعودی عرب کو انٹرنیشنل لاجسٹک سینٹر بنانے کے لیے لاجسٹک سینٹرز کا ماسٹر پلان جاری کردیا گیا

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کو انٹرنیشنل لاجسٹک سینٹر بنانے کے لیے لاجسٹک سینٹرز کا ماسٹر پلان جاری کیا ہے.

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے جاری ماسٹر پلان کا مقصد سعودی معیشت میں تنوع پیدا کرنا، انٹرنیشنل لاجسٹک سینٹر اور مثالی انویسٹمنٹ فرنٹ کی حیثیت سے مملکت کی پوزیشن مستحکم کرنا اور سعودی عرب میں لاجسٹک سیکٹر کے بنیادی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے.

شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ’لاجسٹک سینٹر کے ماسٹر پلان کا اجرا لاجسٹک خدمات اور ٹرانسپورٹ کی قومی حکمت عملی کے اہداف کے مطابق انشیٹوز کے سلسلے کا حصہ ہے. انہوں نے کہا کہ معیشت کے فروغ، بین الاقوامی تجارت کے نیٹ ورک سے ملکی، علاقائی اور بین الاقوامی نیٹ ورک کو جوڑنا اور انٹرنیشنل سپلائی لائن جدید خطوط پر استوار کرنا چاہتے ہیں. ہمارا ایک مقصد پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ شراکت کو فروغ دینا، نئی ملازمتوں کے مواقع کا دائرہ وسیع کرنا بھی ہے.

لاجسٹک سینٹر کا ماسٹر پلان 59 سینٹرز پر مشتمل ہے یہ سو ملین مربع میٹر سے زیادہ بڑے رقبے پر قائم ہوں گے بارہ لاجسٹک سینٹر ریاض ریجن، بارہ مکہ مکرمہ ریجن، 17 مشرقی ریجن اور 18 مملکت کے دیگر علاقوں میں قائم کیے جائیں گے، ان دنوں 21 لاجسٹک سینٹرز پر کام ہورہا ہے تمام سینٹرز 2030 تک مکمل ہوجائیں گے.

Recent Posts

میرے چیمبر میں آ جائیں تو چائے پر بہت سی آبزرویشنز دے دوں گا،جسٹس میاں گل حسن کا سلمان اکرم راجہ کے وکیل سے مکالمہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجہ کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی…

3 mins ago

لاہور میں پی ٹی آئی کاجلسہ رکوانےکی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مستردکردی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا جلسہ رکوانےکی…

4 mins ago

وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس منظور کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس منظور کرلیا،پریکٹس اینڈ…

8 mins ago

پاکستان قونصلیٹ میں دبئی حکام کی ملاقات،تجارت کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال

دبئی (قدرت روزنامہ ) عجمان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ڈائریکٹر جنرل سالم السویدی…

11 mins ago

بھارت: تقریب میں مدعو نہ کرنے پر جھگڑا، خاتون رہنما پر تشدد، چپل کا ہار پہنا کر پریڈ کروائی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت میں سیاسی جماعت جنتا دل یونائیٹڈ ( جے ڈی ایل) کی…

13 mins ago

پاکستان 21 ویں بار انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرزکا رکن منتخب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ایک بار پھر انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ( آئی اے ای…

21 mins ago