رمیز راجہ کے آتے ہی بڑی تبدیلی ۔۔حفیظ، وہاب اور اکمل برادران کی مستقبل چھٹی۔۔ عامر کو خوشخبری سنادی گئی

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کئی نامور کھلاڑی ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم ہو گئے جبکہ فاسٹ بولر محمد عامر کو ایک بار پھر کنٹریکٹ مل گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ہے تاہم کرکٹر وہاب ریاض، محمد حفیظ، کامران اکمل
اور عمر اکمل ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہیں ہیں۔قومی ٹیم کے سابق بولنگ کوچ وقار یونس سے اختلافات کے باعث کرکٹ کو خیر باد کہنے والے فاسٹ بولر محمد عامر کو ایک بار پھر ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ مل گیا ہے۔ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ کی اے پلس کیٹگری میں عبداللہ شفیق، خوشدل شاہ، نسیم شاہ اور صہیب مقصود سمیت 10کرکٹرز شامل ہیں جبکہ محمد عامر، شرجیل خان، محمد وسیم جونیئر اور شان مسعود سمیت 40 کرکٹرز اے کیٹگری میں شامل ہیں۔اس حوالے سے قومی وکٹ بلے باز کامران اکمل کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے رابطہ کیا تھا، پی سی بی سے کہا کہ پرفارمنس اور سنیارٹی کی بنیاد پر کنٹریکٹ دیا جائے، سارا ڈومیسٹک سیزن کھیلتا ہوں، اے پلس کیٹگری کا حقدار ہوں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بعض سینئر کھلاڑیوں نے گزشتہ برس بھی ایونٹس کے حساب سے کنٹریکٹ لیے، وائٹ بال اور ریڈ بال کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو کیٹگریزکے لحاظ سے تقسیم کیا گیا ہے۔

Recent Posts

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

29 mins ago

نئی متعارف کروائی گئی گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…

34 mins ago

بلوچستان کےچندعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طورپرمعطل:پی ٹی اے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طور…

37 mins ago

وزارت داخلہ کا غیر قانونی وی پی این بند کرنے کیلئے پی ٹی اے کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غیر قانونی وی پی این کی بندش پر وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی…

50 mins ago

مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 4.16 فیصد پر آنے کا دعوی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا ہے سالانہ…

54 mins ago

مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ سے اربوں روپے غیرقانونی جاری ہونے کا انکشاف

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)سرکاری خزانے کو ہڑپنے والوں نے مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ کو بھی…

1 hour ago