راولپنڈی؛ عمرہ سے واپس آنیوالی فیملی کی گاڑی کو حادثہ، خاتون سمیت 5 جاں بحق


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) عمرہ سے واپس آنے والی فیملی کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق اسلام آباد ائرپورٹ سے گوجرانوالہ کے لیے روانہ ہونے والی فیملی کی گاڑی کو راولپنڈی میں روات ٹی چوک کے قریب حادثہ پیش آیا۔ سحری کے وقت پیش نآنے والے حادثے میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔
تھانہ ہمک پولیس کے مطابق گاڑی روات چوک کے قریب کھڑے 22 ویلر ٹرالر سے ٹکرائی، جس کے بعد ریسکیو 1122 نے اطلاع ملنے پر جائے وقوع پر پہنچ کر گاڑی میں پھنسے ہوئے افراد کو باہر نکالا اور زخمیوں اور لاشوں کو پمز اسپتال منتقل کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کے سو جانے کے باعث پیش آیا۔
خوفناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ہائی ایس کا ڈرائیور بھی شامل ہے جب کہ 4 خواتین سمیت 8 افراد حادثے میں زخمی بھی ہوئے۔ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
اسلام آباد پولیس نے متاثرہ گاڑی کو تحویل میں لے کر حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کردی ہے، تاہم ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد شامل ہیں۔ متاثرہ فیملی عمرہ ادائیگی کے بعد اسلام آباد ائرپورٹ سے گوجرانوالہ جا رہی تھی۔
جاں بحق ہونے والوں میں 45 سالہ مہرین، 28 سالہ دانش، 52 سالہ میاں ادریس، 62 سالہ حاجی شفیق اور 65 سالہ حاجی نذیر شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں ریحانہ، عشور، ارحم، ہما عمران، ارسام اور کنیز شامل ہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کے کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات ہو رہے نہ بیک ڈور رابطہ ہے : اسد قیصر

پشاور(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے پی ٹی آئی کے مذاکرات کی…

9 mins ago

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان موخر ہوگیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان موخر ہوگیا، وہ…

15 mins ago

ٹینس سٹار نواک جوکووچ کو سر پر پانی کی بوتل مارنے کا واقعہ، فوری طبی امداد دی گئی

میلان (قدرت روزنامہ )عالمی شہرت یافتہ ٹینس سٹار نواک جوکووچ کو سر پر پانی کی…

23 mins ago

سولر پینل کی قیمتوں میں مزید کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں۔سولر پینل ڈیلرز کے…

25 mins ago

شیر افضل مروت کو جاری شوکاز نوٹس کامتین

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا…

30 mins ago

میٹرک بورڈ کراچی بے بس؛ ایک اور پرچہ امتحان سے قبل سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی(قدرت روزنامہ) میٹرک بورڈ کے امتحان میں نقل مافیا کے سامنے حکام بے بس ہو…

35 mins ago