الخبر (قدرت روزنامہ)سعودی پولیس نے الخبر کے ایک شاپنگ مال میں زنانہ لباس اور عبایہ پہننے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے . غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص مصری تارک وطن ہے .
سوشل میڈیا پر مذکورہ شخص کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر صارفین نے اسے گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا .
🎥 | شرطة المنطقة الشرقية تضبط مقيمًا لتنكره بعباءة نسائية في مركز تجاري بمحافظة الخبر pic.twitter.com/pDrnvlnMCC
— الأمن العام (@security_gov) August 28, 2023
بعد ازاں محکمہ امن عامہ نے ایکس (سابقہ ٹویٹر)پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر مذکورہ شخص کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار شدہ شخص کے ساتھ تفتیش جاری ہے . ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا .
. .