کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض وزراء و ارکان کو منانے کیلئے ثالثین نے رابطوں کا سلسلہ شروع کردیا ناراض وزراء و ارکان ابتدائی طور پر اپنے موقف پر قائم جبکہ اپوزیشن نے بھی رابطوں کا سلسلہ تیز کردیا، ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ جام کمال خا ن نے ثالثین کو بی اے پی کے ناراض وزراء اور ارکان سے رابطے کرکے انکے تحفظات دور کرنے کا ٹاسک دیا ہے جنہوں نے بدھ کو کابینہ اور صوبائی اسمبلی کے متعدد ناراض ارکان سے رابطے کئے اور انہیں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے تاہم ابتدائی رابطوں میں ناراض وزراء و ارکان اپنے موقف پر قائم ہیں اور انہوں نے حکومتی پیش کش کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے تاہم ثالث پر امید ہیں کہ وہ اپنی کوششوں سے مثبت پیش رفت کرپائیں گے، ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اپوزیشن نے بھی حکومت کے ناراض ارکان سے رابطے تیز کردئیے ہیں بدھ کو اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے بدھ کو حکومت کے ناراض ارکان سے رابطے کئے اور ان سے تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی استدعا کی ہے ذرائع نے آئندہ 72گھنٹوں کو صوبے کی سیاست کے لئے انتہائی اہم قرار دیا ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…