ایشیا ءکپ کے پہلے کے لیے پاکستان نے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا، ٹیم میں3 تبدیلیاں

ملتان(قدرت روزنامہ)ایشیاء کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا، ٹیم میں3 تبدیلیاں کی گئی ہیں .

پاکستان اور نیپال کے درمیان ملتان سٹیڈیم میں ایشیا ءکپ کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا .


پاکستان ٹیم نے افتتاحی میچ کےلیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا . ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں جہاں سعود شکیل، محمد وسیم جونیئر اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کی جگہ افتخار احمد، حارث رؤف اور نسیم شاہ کو کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے . دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، فخر زمان ، بابر اعظم، محمد رضوان ، شاداب خان ، محمد نواز ،سلمان آغااور شاہین آفریدی کے نام شامل ہیں .

. .

متعلقہ خبریں