ریاض (قدرت روزنامہ)مکہ مکرمہ میں مولانا فضل الرحمان نے جمعیت علمائے اسلام ف کے عہدیداروں اور ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کے دل حرمین شریفین کے ساتھ دھڑکتے ہیں یہ ہمارے ایمان کا مرکز ہیں اور ہمیں ان سے دلی لگاؤ ہے.
مکہ مکرمہ میں محمود احمد مینگل کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں جمعیت علمائے اسلام ف کے عہدیداروں اور ورکرز نے شرکت کی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی خوش قسمت ہیں کہ انہیں بار بار حرمین شریفین کی حاضری کا موقعہ ملتا ہے اور حرمین شریفین ہمارے ایمان کا مرکز ہیں اور مسلمانوں کے دل ان مقدس مقامات کے ساتھ دھڑکتے ہیں.
سیلاب متاثرہ علاقوں میں وارداتیں، چوروں نے کشتیوں کے ذریعے صفایا شروع کردیا، منہدم گھروں سے گندم، گارڈر تک چوری کرلیے گئے
مولانا فضل الرحمان نے شرکاء سے کہا کہ وہ حرمین شریفین کی حاضری کے موقعہ پر ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا کریں.
عشائیے کی تقریب سے مولانا عبدالغفور جتوئی، قاری محمد الیاس، انجنیئر سجاد خان، مولانا مراد بخش، مولانا غلام رسول مینگل نے بھی اظہار خیال کیا اور مولانا فضل الرحمان کو عمرہ اور روضہ رسولؐ پر حاضری کی سعادت پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ بیرون ممالک مقیم ہزاروں ورکرز جمعیت علمائے اسلام کا ہراول دستہ ہیں.
. .