گورنر سندھ نے لوکل گورنمنٹ (تیسرے ترمیمی) بل 2023 کی منظوری دیدی

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سندھ لوکل گورنمنٹ (تیسرے ترمیمی) بل 2023 کی منظوری دے دی . بل میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں ترمیم کے لیے قانون سازی کی گئی ہے .

ترمیم کے مطابق ایکٹ کے سیکشن 132 کے سب سیکشن 3 میں لفظ انسپکٹر کا اضافہ کیا جائے گا اور سیکشن 136کے سب سیکشنز کے تحت تعینات کردہ انسپکٹرز کو 50ہزار روپے تک جرمانہ عائد کرنے کا اختیار ہوگا . ایک ہی فرد کی جانب سے بارہا اسی جرم کے ارتکاب پر انسپکٹرز متعلقہ عدالت میں مقدمہ دائر کرنے کا مجاز ہوگا، متعلقہ عدالت کو 5لاکھ روپے تک جرمانہ اور تین سال تک قید کی سزا یا دونوں سزائیں دینے کا اختیار ہوگا . اس ایکٹ کے تحت مقدمات 30 دن کی مدت کے اندر چلائے جانا لازمی ہوں گے . . .

متعلقہ خبریں