افسران کو مفت یونٹس اور عوام کو بجلی کے بھاری بلز کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) عوام کو بجلی کے بھاری بلز اور محکموں کے افسران کو مفت یونٹس دینے کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا۔شہری سعیدہ بیگم کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں عدالت سے تمام محکموں کے افسران کو بجلی کے مفت یونٹس کی فراہمی فوری روکنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
مخصوص طبقے کے لیے مفت بجلی اور عوام کے لیے بھاری بلز کے خلاف شہری سعیدہ بیگم کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تمام اداروں سمیت عدلیہ اور ارکان پارلیمان کو مفت بجلی اور پٹرول کی سہولت کالعدم قرار دی جائے اور بجلی کے بلز پر عائد ٹیکس کالعدم قرار دیتے ہوئے آئی پی پیز سے ریکوری کی جائے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سابقہ حکومت نے آئی پی پی بورڈز کو بجلی پر ٹیکس سے استثنا دیا جب کہ جب کہ بجلی کے محکمے میں کام کرنے والے بھی تنخواہ لیتے ہیں۔ عوام کی سہولت کے لیے بجلی کے بنائے گئے سلیب بحال کیے جائیں۔ آئین تمام شہریوں کو یکساں سہولیات کی فراہمی یقینی بناتا ہے۔ درخواست گزار کو بجلی کا 54 ہزار سے زائد کا بل آیا اور تمام وسائل کے باوجود بجلی کا بل ادا کرنے سے قاصر ہے۔

Recent Posts

سمندر پر پکنک منانے گئے 4افرادڈوب کر جاں بحق

کراچی(قدرت روزنامہ)ہاکس بے منوڑا کے قریب پکنک کے لیے جانے والے ایک ہی خاندان کے…

3 mins ago

تحریک انصاف کے لوگ کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں ہیں، مریم نواز کا بیا ن

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے بیان میں…

7 mins ago

”جب میں پہلی بار حاملہ ہوئی تو معروف برانڈزنے کام دینے سے انکار کردیا تھا“ زارا نور عباس کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ زارا نور عباس نے انکشاف کیا ہے…

19 mins ago

فی تولہ سونے کی قیمت سیکڑوں روپےکم ہوگئی

اسلا آباد (قدرت روزنامہ) آج ملک بھر میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 700 روپے…

24 mins ago

جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی کے احتجاج کی حمایت کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک…

27 mins ago

شنگھائی تعاون کانفرنس ہو رہی ہے اور ہم اسلام آباد میں تماشہ لگا کر بیٹھے ہیں, مفتاح اسماعیل

کراچی (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ 2 سیاسی…

36 mins ago