جیل میں قید عمران خان کا بجلی کے بلوں اور مہنگائی پر دکھ کا اظہار

لاہور (قدرت روزنامہ) چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان سے اٹک جیل میں ان کی بہنوں نے ملاقات کی . علیمہ خان نے عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو دیکھ کر تسلی ہو گئی .

عمران خان کی اچھی صحت لگ رہی تھی،عمران خان فٹ بھی لگ رہے تھے . وہ کہہ رہے تھے کہ مجھے سالوں بعد اسلامی کتابوں کے مطالعے کا موقع مل رہا ہے . عمران خان کو جس ماحول میں بھی رکھیں وہ رہ لیتے ہیں،وہ کبھی کسی شکایت کا اظہار نہیں کرتے، عمران خان نے جیل انتظامیہ سے کسی شکایت کا اظہار نہیں کیا کیونکہ یہ باتیں عمران خان کے لیے اہم نہیں ہیں . علیمہ خان نے مزید کہا کہ عمران خان نے کہا کہ میرا پیغام پہنچا دیں کہ سائفر کیس صرف 3 لوگوں کو بچانے کیلئے ہو رہا ہے، یہ ٹرائل پبلک ہونا چاہئیے . چیئرمین پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ سائفر کیس پبلک ہونا چاہئے اور تمام دنیا کو دیکھنا چاہیے،سائفر کے معاملے پر پاکستان نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا، . انہوں نے ایک اور پیغام میں کہا کہ میں جیل میں 100 سال رہنا پسند کر سکتا ہوں بجائے اس کے کہ میں ایک دن بھی باہر ظلم کے نظام میں رہوں .

انہوں نے کہا بے شک اس جیل کی کسی کوٹھری میں بھی سو سال کے لیے ڈال دیں . اس آزادی میں رہ لوں گا بجائے اس کے کہ باہر نکل کر ظلم کے نظام میں ایک دن بھی گزاروں . علیمہ خان نے مزید کہا کہ ہم فیملی والے چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہی ں . اگر کسی نے ہمیں بھی جیل میں جانا ہے تو ہمیں بھی اٹک بھیج دیں، سن رہیں کہ کیا پتہ چار پانچ مہینے انہیں مزید جیل میں رکھا جائے . وہ کہتے ہیں میں ہر چیز برداشت کر لوں گا، ڈال دو جتنی مرضی دیر جیل میں ڈالنا ہے . . .

متعلقہ خبریں