کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کی نگران کابینہ کے 6 وزراء نے حلف اٹھا لیا،امان اللّٰہ کنرانی، آصف الرحمان، محمود الحسن مندوخیل، ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی، اعجاز جعفر اور جمال رئیسانی نے بطورنگران وزیرحلف اٹھایا .
نئے نگران صوبائی وزرا کو محکمے الاٹ کردیئے گئے .
ڈاکٹر امیر محمدجوگیزئی نگران وزیر صحت، امان اللّٰہ کنرانی نگران وزیر قانون، نوابزادہ جمال خان رئیسانی کھیل و ثقافت، محمود الحسن مندوخیل نگران وزیر بلدیات و دیہی ترقی ہوں گے . سردار اعجاز خان جعفر کو نگران وزیر برائے بہبود آبادی اور آصف الرحمان کو بین الصوبائی رابطہ کا قلمدان دیا گیا ہے .
. .