بجلی کے اضافی بلوں کیخلاف کوئٹہ میں سول سوسائٹی کا احتجاج، بل نذر آتش کردیے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) سول سوسائٹی کے زیر اہتمام طالب حسین ہزارہ کی قیادت میں بجلی کے بلوں اور مہنگائی میں بے تحاشا اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حکومت عوام کو مہنگائی اور یوٹیلٹی بلوں سمیت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافے کو کم کرنے اور اس کی روک تھام کی بجائے بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کرکے فی یونٹ 50 روپے سے تجاوز کر گیا ہے پیٹرو لیم مصنوعات اور یوٹیلٹی بلوں کی قیمتوں میپں اضافے نے عام لوگوں سے جینے کا حق چھین لیا ہے اور ملک بھر میں تاجر برادری اور عوام سراپا احتجاج ہیں کوئی پرسان حال نہیں نہ ہی حکومت میں اور متعلقہ حکام نے اس کے خاتمے کے لئے کوئی اقدام اٹھایا ہے بلکہ ایک بار پھر بجلی ، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی نوید سنائی جارہی ہے دوسری جانب عوام سراپا احتجاج ہیں آج کوئٹہ میں سول سائٹی کے لوگ بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری ، پیٹرولیم مصنوعات، یوٹیلٹی بلوں کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں اگر یہی روش برقرار رہی تو تاجر برادری سمیت سول سوسائٹی اور معاشرے کے تمام طبقات مہنگائی کے خلاف روڈوں پر احتجاج کریں گے جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری حکمرانوں اور متعلقہ حکام پر عائد ہوگی مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

14 mins ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

47 mins ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

58 mins ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

1 hour ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

1 hour ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

2 hours ago