سونا مہنگا چاندی کے زیورات مقبول ہونے لگے

 

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے پاکستانی عوام کو چاندی کے زیورات خریدنے پر مجبور کردیاہے، سونے کی چمک دمک کے شوقین اب چاندی اور آرٹیفشیل جیولری خرید کر شوق پورا کررہے ہیں۔پاکستان میں فی تولہ سونے کے نرخ ایک لاکھ 12 ہزار 700 روپے تک پہنچ چکے ہیں جبکہ فی تولہ چاندی 1400 روپے کی ہے۔سونے کی قیمت میں روز بروز اضافے کے بعد چاندی اور آرٹیفشل جیولری کی دکانوں پر رش بڑھ گیا ہے۔صارفین کاکہناہے کہ اتنا مہنگا سونا کیسے خریدیں؟، ان حالات میں تو دیگر دھاتوں کے زیورات ہی خریدے جاسکتے ہیں۔خواتین نے اس ضمن

میں بتایاکہ اتنا مہنگا سونا خریدنا اب کسی کے بس کی بات نہیں، تبھی چاندی کے زیورات خریدتے ہیں یا آرٹیفشل جیولری، اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔دوسری طرف جیولرز بھی اس صورتحال سے پریشان ہیں۔ ان کے مطابق قیمتیں بڑھنے سے سونے کے زیورات کی مانگ میں 70 فی صد تک کمی آئی ہے، سونے کے زیورات کی صنعت سے منسلک زیادہ تر افراد اب چاندی کا زیور بنانے لگے ہیں۔جیولرزکے مطابق سونے کی قیمت بڑھنے سے زیورات سازی کی صنعت بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے، بہت سارے لوگ اب سونے کو چھوڑ کر چاندی کے کاروبار میں آگئے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں یکم جنوری 2020 کو سونے کے فی تولہ نرخ 88 ہزار 150 روپے تھے جو اگست 2020 کے پہلے ہفتے میں ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئے تھے۔جیولرز کے مطابق اگر اسی طرح پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں تیزی جارہی تو چاندی اور آرٹیفشل جیولری کی طلب میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago