پاک ایران حکام کی میٹنگ، ریدیگ مند بارڈر پر امیگریشن ویزہ سروس کا آغاز کردیا گیا

تربت(قدرت روزنامہ)پاک ایران سرحدی علاقے "ریدیگ مند ” کے مقام پر امیگریشن ویزا سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا . اس حوالے سے پیر کے روز دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان ایک میٹینگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایران کی طرف سے ایم این اے ڈاکٹر عبدالناصر درخشان اور ڈپٹی کمشنر جکیگور درائی سلیم خداداد نے شرکت کی .

پیشین ردیگ بارڈر کیلئے ڈاکٹر عبدالناصر درخشان کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں . جنہوں نے 4سال قبل الیکشن مھم کے دوران عوام سے یہ وعدہ کیا تھا کہ پیشین ردیگ بارڈر کو عوام الناس کیلئے تقویت دی جائیگی . یہاں کہ عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے . آمد و رفت کو آسان بنایا جائے گا . جبکہ دوسری جانب پاکستان کی جانب سے ایف آئی اے انچارج ضلع کیچ جلال منظور اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے ٹیکنیکل (آئی بی ایم ایس) محمد حنیف بھی وہاں پر موجود تھے . اس موقع پر میٹینگ کے دوران اس بات پر خوشی کا اظہار کیا گیا کہ سرحد کے دونوں طرف سے عوام کو سہولت پہنچانے کیلئے باقاعدہ پاسپورٹ امیگریشن اور ویزہ سروس کا باضابطہ طور پر آغاز ہوا ہے بعد ازاں میڈیا اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے ٹیکنیکل محمد حنیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے سرحد کے دونوں جانب مسافروں اور زائرین کو بہترین سفری سہولیات فراہم کریگی انہوں نے کہا کہ دونوں جانب سے حکومتوں کے اقدامات سے عوام کا بہت دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے اور وہ امید کرتے ہیں ان اقدامات سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو فروغ ملے گا اور تجارتی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہوگا . واضح رہے بلوچستان میں واقع پاک ایران سرحدی مقام ریدیگ مند پر یہ تیسرا امیگریشن اور ویزا انٹری پوائنٹ ہے . اس حوالے سے سب سے پہلے تفتان کے مقام پر امیگریشن اور ویزا انٹری پوائنٹ کا قیام کردیا گیا تھا جبکہ بعد ازاں دوسرے مرحلے میں گزشتہ سال دویست پنجاہ کے سرحد پر بھی اسی طرح کا سروس شروع کردیا گیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں