تجارت پیشہ افراد کی جان و مال کا تحفظ ممکن بنانے کیلئے اقدامات ناگزیر ہیں،جان اچکزئی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان محمد اچکزئی نے کہا ہے کہ صنعت و تجارت سے وابستہ افراد ملک اور صوبے کی معاشی خوشحالی کی ضامن ہے جن کو درپیش مشکلات کا حل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں،چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا حکومت اور تاجروں کے مابین پل کا کردار ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران و ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر اطلاعات جان محمد اچکزئی ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان پہنچے تو چیمبر کے صدر حاجی عبداللہ اچکزئی،سنیئر نائب صدر حاجی آغا گل خلجی ودیگر نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی صنعت و تجارت سے وابستہ افراد کو مختلف مشکلات اور چیلنجرز درپیش ہیں جن کا حل وقت کی اہم ضرورت ہے مقامی ٹریڈرز ہمسائیہ ممالک کے ساتھ بارڈر و بارٹر ٹریڈ کو تمام تر مشکلات کے باوجود جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ مال بردار گاڑیوں سے پنجاب اور سندھ میں اسپیڈ منی کی وصولی اور حال ہی میں مال بردار گاڑی پر حملہ کے واقعہ نے تجارت سے وابستہ افراد کو تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے حکومت اور سیکورٹی فورسز تجارت پیشہ افراد کی جان و مال کے تحفظ کو ممکن بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے تاکہ تجارت پیشہ افراد اضطراب کی کیفیت سے باہر آسکے۔اس موقع پر نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان محمد اچکزئی نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران و ممبران کی صوبے میں قانونی تجارت کے فروغ کیلئے کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی وہ ملک اور صوبے کی معاشی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ صنعت و تجارت سے وابستہ افراد کا ملک و صوبے کی معاشی ترقی میں کردار انتہائی اہمیت کی حامل ہے ہمیں صوبے کی صنعت وتجارت سے وابستہ افراد کو درپیش مشکلات و چیلنجز کا ادراک ہے اس سلسلے میں صوبے کی بزنس کمیونٹی کی آواز کو اعلیٰ حکام تک پہنچانے میں کوئی لمحہ فروگزاشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ بارڈر اور بارٹر ٹریڈ اور مال بردار گاڑیوں کے تحفظ سے متعلق انہیں جو تجاویز دی گئی ہیں انہیں اولیت دی جائے گی انہوں نے یقین دلایا کہ نگران صوبائی حکومت بزنس کمیونٹی کے مشکلات کے حل کیلئے ہمہ وقت اقدامات کیلئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کا حکومت اور تجارت پیشہ افراد کے درمیان پل کا کردار ہے جسے اس کے عہدیداران و ممبران نے بخوبی نبھایا ہے۔انہوں نے صنعت و تجارت سے وابستہ افراد کو ہر ممکن تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

32 mins ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

1 hour ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

1 hour ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

1 hour ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

1 hour ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

2 hours ago