جانیئے ایک گلاس گرم پانی کے ساتھ تین کھجوریں کھانے کے وہ فوائد جو ہزاروں روپے خرچ کر کے بھی حاصل نہیں ہو سکتے

(قدرت روزنامہ)کھجور ایک قسم کا پھل ہے، کھجور زیادہ تر خلیج فارس کے علاقوں میں پائی جاتی ہے، یہ اس قدر حیرت انگیز فوائد سے بھرپور ہوتی ہے کہ اسے سنتِ نبوی کا اعزاز بھی حاصل ہے، دنیا کی سب سے اعلٰی کھجور عجوہ ہے جو سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ اور مضافات میں پائی جاتی ہے۔کھجور کا درخت دنیا کے اکثر مذاہب میں مقدس مانا جاتا ہے، مسلمانوں میں اس کی اہمیت کی انتہا یہ ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام درختوں میں سے اس درخت کو بہترین قرار دیا ہے کیونکہ صابر، شاکر اور

اللہ کی طرف سے برکت والا ہے اور تپتے صحراؤں میں بھی اس قدر لذیذ اور مٹھاس سے بھرپور پھل دیتا ہے۔ کے فوڈ کے مطابق اب جدید سائنس نے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ کھجور ایک ایسی منفرد اور مکمل خوراک ہے جس میں ہمارے جسم کے تمام ضروری غذائی اجزاء وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں اور یہ جسم میں خون کی کمی، پانی کی کمی کو دور ہکرتی ہے جبکہ کئی بیماریوں کا علاج بھی اس کے استعمال میں چھپا ہے۔ رمضان المبارک میں افطار کے وقت کھجور کا استعمال اس کی افادیت کا منہ بولتا ثبوت ہے چونکہ دن بھر بھوکا پیاسا رہنے کے بعد توانائی کم ہو جاتی ہے اس لیے افطاری کے وقت ایسی مکمل کی بےحد ضرورت ہوتی ہے جو زیادہ سے زیادہ طاقت و توانائی فراہم کر سکے اور کھجور یہ تمام مقاصد فوراً پورا کر دینے کی اہلیت رکھتی ہے۔ جن لوگوں کا وزن کم ہو یا خون کی کمی ہو انہیں پابندی کے ساتھ کھجور اور شہد کا استعمال کرنا چاہئے، اور روزانہ کی بنیاد پر کھجور کھانی چاہیئے۔ کھجور امراض قلب میں بھی فائدہ مند ہے اس میں موجود نمکیات دل کی دھڑکن کو منظم کرتے ہیں اور اس میں موجود غذائی اجزاء خون بننے میں مدد دیتے ہیں کھجور فائبر، میگنیشم اور کیلشیم کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے اور ان میں پوٹاشیم کی بھی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔ کھجور فیٹ سوڈیم اور کولسٹرول فری ہوتی یہ خون میں کولیسٹرول کی سطح گھٹاتی اور انجائنا کے مریضوں کے لیے بےحد فائدے مند ہے، خصوصاً مدینہ منورہ کی عجوہ کھجوریں کولیسٹرول لیول گھٹانے میں انتہائی مفید ثابت ہوتی ہیں۔کولیسٹرول کی سطح کم کرنے کے لئے 42 عجوہ کھجوروں کی گٹھلیاں پیس کر ان کا باریک سفوف بنا کر محفوظ کر لیں اور روزانہ نہار منہ اس کا استعمال کریں، کولیسٹرول لیول کم ہو جائے گا۔ اگر نیم گرم پانی کے ساتھ 3 کھجور کھائی جائیں تو یہ جسم کی اضافی چربی کو گھٹاتی ہیں اس کے علاوہ سینے کی جکڑن کھانسی اور بلغم دور کرنے کے لئے بھی یہ بےحد فائدے مند ہے، کھجور کی تاثیر گرم ہوتی ہے اور یہ پھیپھڑوں کو بھی طاقت بخشتی ہے، نیم گرم پانی کے ساتھ کھجور استعمال کرنے سے وزن گھٹتا ہے اور نظامِ ہاضمہ درست ہوتا ہے جبکہ یہ خون کو بھی صاف کرتی ہے۔

Recent Posts

بلوچستان کے سرکاری ملازمین ڈیوٹی کے اوقات میں احتجاج نہیں کرسکتے، حکم نامہ جاری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین اب سڑکوں پر نکل کر احتجاج…

14 mins ago

پولیس اہلکار سید خان سرحدی رہا ہوگئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کی مقامی عدالت نے توہین رسالت کے مبینہ ملزم کو قتل کرنےوالے پولیس…

19 mins ago

پی ٹی آئی نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس سے قبل ہی احتجاج کا فیصلہ کیوں کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 4 اکتوبر کو…

32 mins ago

پی ٹی آئی ایک دہشتگرد جماعت ہے، جو بار بار اپنے ہی ملک پر حملہ آور ہوتی ہے: مریم نواز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی نہ…

40 mins ago

پی ٹی آئی ترکی کی گولن تحریک کی طرح پاکستان پر قبضہ کرنا چاہ رہی ہے: احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر احسن اقبال نےکہا ہےکہ پی ٹی آئی ترکی کی گولن…

50 mins ago

ورلڈکلچر فیسٹیول: اطالوی فنکارہ کا کٹھ پتلی ڈرامہ، بغیر مکالموں کے کہانی بیان کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جیو اور جنگ کے اشتراک سے کراچی آرٹس کونسل میں جاری عالمی…

60 mins ago