ایشیا کپ، بھارت کے بعد قومی ٹیم بھی ٹاکرے کیلئے سری لنکا پہنچ گئی


کولمبو (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم پاک بھارت ٹاکرے کیلئے ملتان سے کولمبو پہنچ گئی، قومی ٹیم کل سے کینڈی میں پریکٹس کا آغاز کرے گی۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کے آفیشل اکاونٹ سے سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کے کولمبو پہنچنے کی تصاویر شیئر کی گئیں۔ کولمبو پہنچنے کے بعد اب قومی ٹیم بس کے ذریعے کینڈی پہنچے گی جہاں ٹیم آج آرام کرے گی۔
گزشتہ روز ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں نیپال کے خلاف یک طرفہ مقابلے کے بعد ہی قومی ٹیم ملتان سے خصوصی پرواز سے کولمبو روانہ ہوگئی تھیں۔ آج آرام کے بعد قومی ٹیم کل پالے کیلے اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی، پریکٹس سیشن کل شام 6 سے رات 8 بجے تک جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا میچ 2 ستمبر کو سری لنکا کے شہر کینڈی میں شیڈول ہے۔ موسم کا حال دیکھنے والوں کا کہنا ہے کہ 2 ستمبر کو کینڈی میں 80 فیصد بارش کا امکان ہے جس کے باعث میچ متاثر ہوسکتا ہے۔
بھارت ایشیا کپ میں اپنا دوسرا میچ 4 ستمبر کو نیپال کے خلاف کھیلے گا۔ نیپال کیلئے ٹورنامنٹ میں رہنے کیلئے بھارت کے خلاف فتح ضروری ہے۔

Recent Posts

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

6 mins ago

چمن میں 8ماہ سے دھرنا جاری ‘ حکومت بے خبر ‘ وزیراعلیٰ بلوچستان اعلان کے باوجود مذاکرات کیلئے نہ جاسکے

8 ماہ میں وفاقی حکومت کا کوئی نمائندہ چمن نہیں گیا چمن (قدرت روزنامہ)چمن میں…

42 mins ago

کمسن طالب علم کے اندھے قتل کا معمہ حل — قتل میں ملوث 3 افراد کو گرفتار اور آلہ قتل برآمد کرلیا.اسٹنٹ کمشنر اکرم حریفال کی پریس کانفرنس

مستونگ(قدرت روزنامہ)اسسٹنٹ کمشنر مستونگ محمداکرم حریفال نے نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ…

58 mins ago

ہالی ووڈ جوڑی جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز اور اداکار بین…

1 hour ago