کوئٹہ (قدرت روزنامہ) نگراں صوبائی وزیر نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ نگران حکومت میں مجھے اسپورٹس اور یوتھ افیئرز کی وزارتیں دی گئی ہیں، ان وزارتوں کو خوش قسمتی نہیں بلکہ ذمے داری سمجھتا ہوں۔ نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا ہے کہ وزارت کا سہرا میرے شہید والد اور بلوچستان کے تمام شہدا کے سر جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو ذمے داریاں دی گئیں، انہیں فرض سمجھ کر پورا کروں گا اور اپنے اختیارات کے مطابق بلوچستان کے عوام کی بھرپور خدمت کروں گا۔ نوابزادہ جمال رئیسانی نے مزید کہا کہ بلوچستان میں اب حقیقی تبدیلی کا وقت آچکا ہے۔ میرے گھر اور آفس کے دروازے عوام کیلئے ہروقت کھلے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ کا اختتام، پاکستان زندہ باد کے نعرے سے کیا ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…