نوشکی (قدرت روزنامہ)رکشہ ڈرائیور نے جان پر کھیل کر نوجوان کو موت کے منہ سے بچا لیا 80 فٹ کنوویں سے باہر نکال کر جرات اور انسانیت کی خدمت کا ریکارڈ قائم کر دیا چیف سیکرٹری اور ڈپٹی کمشنر کی شاباش وزیراعلی بلوچستان نے ملاقات کے لیے خواہش کا اظہار کر دیا گزشتہ روز موٹر سائیکل سوار نوجوان آر سی ڈی شاہراہ کے قریب بدلاکریز کے مقام پر پھسل کر آبپاشی کے ایک کاریز کی کنویں میں گر گیا اس دوران نوجوان کی زندگی بچانے کے لیے راہ گیر رکشہ ڈرائیور نزر محمد نے کرین کی مدد سے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کنویں کے اند اتر کر نوجوان کو بہ حفاظت ریسکیو کر لیا جسے میر گل خان نصیر ٹیچنگ ہسپتال پہنچایا گیا رکشہ ڈرائیور نزر محمد نے بتایا کہ وہ قریبی گاوں زیارت دستگیر سواریوں کو پہنچا کر واپس بازار کی جانب جارہے تھے کہ انھیں سڑک کنارے کنویں کے قریب لوگوں کا ہجوم دکھائی دیا نوجوان کی کنویں میں گرنے کی معلوم ہوتے ہی وہ وہاں موجود کرین کی پٹہ ڈال کر کنویں کے اند اتر گئے اور 80 فٹ کی گہرائی سے نوجوان کو ریسکیو کرکے بہ حفاظت باہر نکال دیا انہوں نے بتایا نیچے کنوئں میں سانس لینے میں کافی دشواری تھی مگر اللہ کی رضا کی خاطر میں نے ہمت کردی سوشل میڈیا پر رکشہ ڈرائیور کی جرا¿ت اور بہادری کی چرچا پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اطہر عباس نے رکشہ ڈرائیور کو اپنے آفس بلاکر حوصلہ افزائی کی اور نقد انعام سے نوازا چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے اپنی ٹیوٹر اکانٹ پر رکشہ ڈرائیور کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا ایک سچے ہیرو جناب نزر محمد کے لیے کھڑے ہوکر سلام جن کی بہادری اور بے لوثی نے نوشکی میں ایک جان بچائی ڈپٹی کمشنر نوشکی کے اعتراف کے ساتھ ہم آپ کی غیر معمولی ہمت اور لگن کو سلام پیش کرتے ہیں زرائع کے مطابق وزیراعلی بلوچستان علی مردان ڈومکی نے رکشہ ڈرائیور سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے سوشل میڈیا پر رکشہ ڈرائیور کی جانب سے نوجوان کو ریسکیو کرنے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے دریں عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت سے رکشہ ڈرائیور کو پراونشل ڈیزاسٹر مبیجمنٹ اتھارٹی میں ملازمت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…