کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں تبادلوں کی وائرل ہونے والی سمری کی تحقیقات کیلئے فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی کو مراسلہ لکھ دیا گیا . محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریٹریشن کی جانب سے گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی )ایف آئی اے( اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر ونگ کو مراسلہ لکھ دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریٹریشن کی جانب سے الیکشن کمیشن کو انتظامی آفیسران کی تقرر و تبادلوں سے متعلق دو رازدارانہ خطوط لکھے تھے لیکن وہ سوشل میڈیا پر لیک ہو گئیں لہذا فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی معاملے کی تحقیقات کریں .
. .