ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ملیکا شراوت نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں مردوں نے نہیں بلکہ خواتین نے ہراساں اور پریشان کیا۔اداکارہ ملیکا شراوت نے حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں فلموں میں اداکاری کیحوالے سے پیش آنے والی مشکلات اور گھروالوں کی تنقید کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے گھر والے ان کے فلموں میں کام کرنے سے خوش نہیں تھے۔
انہوں نے کہا میرے والد، والدہ اور بھائی میرے انڈسٹری میں کام کرنے کے خلاف تھے۔ مجھے اپنے خاندان والوں کی طرف سے بہت زیادہ مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ میں بہت بھولی تھی میں نے ان سے کہا تھا کہ اداکارہ بننے کے لیے میں گھر سے بھاگ جاؤں گی اور پھر میں نے ایسا ہی کیا۔بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے حوالے سے پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں ملیکا کا کہنا تھا کہ ان کے کام اور شخصیت پر بہت زیادہ تنقید کی گئی۔
میڈیا کے ایک مخصوص طبقے نے انہیں نشانہ بنایا، خاص طور پر خواتین نے کیونکہ مردوں کو کبھی ان سے کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔ ملیکا شراوت نے کہا میڈیا کے ایک خاص حصے نے مجھے پریشان کیا اور ہراساں کیا جن میں سے زیادہ تر خواتین تھیں، جب کہ مردوں کو کبھی مجھ سے کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔ملیکا شراوت نے مزید کہا مردوں نے ہمیشہ مجھے سراہا لیکن میں کبھی سمجھ نہیں سکی کہ کیوں یہ خواتین میرے خلاف ہیں۔
اور خواتین کے اسی رویے نے مجھے کچھ وقت کے لیے ملک چھوڑنے پر مجبور کردیا کیونکہ میں بریک لینا چاہتی تھی۔اداکارہ ملیکا شراوت نے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں ممبئی میں رہنے اور مالی مشکلات کے بارے میں بتایا کہ ان کے پاس ہمیشہ پیسے ہوتے تھے کیونکہ ان کے پاس کافی زیورات تھے جنہیں بیچ کر وہ ممبئی میں رہنے کا خرچہ برداشت کررہی تھیں لیکن یہ چیز ان کے لیے انتہائی تکلیف دہ تھی۔
کوہلو(قدرت روزنامہ)لیویز فورس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کو…
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد شاہینوں کو…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی لہر داخل ،شہریوں نے گرم…
لاہور (قدرت روزنامہ )بھارت میں ان دنوں پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار مناہل ملک کی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان نیشنل پارٹی کے بیان کے رد عمل میں…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچ وائس فار جسٹس کی جانب سے جاری پریس ریلیز بیان میں کہا…