کراچی(قدرت روزنامہ) محکمہ خزانہ دادو میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے، تاہم اس حوالے سے محکمہ اینٹی کرپشن نے اعلیٰ سطح تحقیقات شروع کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کے تحقیقاتی افسر نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسر دادو کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسر دھنی بخش جہیجو، اکاؤنٹنٹ علی شیر،آڈیٹر فہیم میمن اور وحید چنہ پر کرپشن کرنے کا الزام ہے۔ تمام افسران کو ریکارڈ سمیت کل پیش ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 2022-2023 کے دوران کروڑوں روپے کی کرپشن کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ پینشن،گریجوئٹی بلز،جاری کی گئی رقوم کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔
اینٹی کرپشن ذرائع نے بتایا کہ سیلاب کے دوران بڑے پیمانے پر بھی فنڈز خرد برد کیے گئے، پنشن کے معاملات میں مجموعی طورپر اربوں روپے کی کرپشن کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
یاد رہے کہ محکمہ اینٹی کے تحقیقاتی افسر نے تمام افسران کو بیان کے لئے کل طلب کرلیا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )جمعیت علماءاسلام (ف) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے…
لاہور(قدرت روزنامہ )”میں اس کابندہ بنوں گا…… جس کو خدا کے بندوں سے پیار ہوگا“۔…
لاہور ( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن بم دھماکے کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کارکنوں سے حلف لیتے ہوئے کہا…
ممبئی(قدرت روزنامہ)سپر سٹار اداکار اجے دیوگن نے ساتھی اداکار اکشے کمار کی صبح سویرے اٹھنے…