نواز شریف نے انتخابی مہم میں ملک کی سابق اہم شخصیات پر تنقید نہ کرنے کی درخواست مسترد کردی


لاہور(قدرت روزنامہ) نواز شریف نے اپنی انتخابی مہم میں سابق سپہ سالار، سابق ڈی جی آئی ایس آئی، سابق چیف جسٹس اور چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تنقید نہ کرنے کی درخواست کو مسترد کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کچھ روز قبل دبئی میں نواز شریف کی زیر صدارت (ن) لیگ کا پارٹی اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں (ن) لیگ نے قرار دیا تھا کہ ن لیگ کے خلاف سازش کرنے والے سابق سپہ سالار، سابق ڈی جی آئی ایس آئی، ایک سابق چیف جسٹس، چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر ملکی تباہی کے بھی ذمہ دار ہیں۔
نواز شریف نے طے کیا تھا کہ انتخابی بیانے میں جارحانہ پالیسی اپنائی جائے گی اور ملکی تباہی کے ان ذمہ داروں کو بے نقاب کیا جائے گا تاہم اس فیصلے کی مخالفت سامنے آئی ہے۔
ملک کی چند سابق اہم شخصیات نے مشترکہ دوستوں کے ذریعے نواز شریف سے رابطہ کیا ہے اور درخواست کی ہے کہ وہ انتخابی مہم میں اہم شخصیات کو تنقید کا نشانہ نہ بنائیں۔ مشترکہ دوستوں ںے نواز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ماضی کو بھول کر مستقبل کی سیاست دیکھیں۔
ن لیگ کے صدر اور نواز شریف کے بھائی شہباز شریف نے مشترکہ دوستوں کی رائے کا ساتھ دیا ہے تاہم نواز شریف نے اپنے بھائی اور مشترکہ دوستوں کی بات ماننے سے انکار کردیا۔شہباز شریف نے کوشش بھی کی تاہم وہ اپنے بھائی کو نہیں مناسکے اور نواز شریف اپنے موقف پر ڈٹ گئے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کا موقف ہے کہ صرف میری ذات کی بات ہوتی تو درگزر کر جاتا مگر ترقی کرتے ہوئے پاکستان کو نقصان پہنچایا گیا، سازشی عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لانا ہوگا۔

Recent Posts

دوران پرواز ظہیر اقبال نے ایسا کیا کیا کہ سوناکشی چڑگئیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اپنے شوہر ظہیر اقبال کو دنیا کے…

8 mins ago

’شارک ٹینک پاکستان سے زیادہ بھارت میں دیکھا جائے گا‘، معروف ریئلٹی شو سے متعلق لوگ کیا کہہ رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شارک ٹینک ایک بزنس ریئلٹی ٹی وی شو ہے جو 27 سے…

18 mins ago

’یہ مجھے جیل سے نہیں نکالیں گے‘، عمران خان نے اپنی بہن علیمہ خان کو جیل سے کیا اہم پیغام دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا…

26 mins ago

ایکس پر ’بلاک‘ کی تعریف تبدیل، اب کیا ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ڈاٹ کام پر اگر کسی صارف کو…

32 mins ago

صدارتی انتخابات: امریکا کی 6 ریاستوں کا ٹائم زون مختلف، نتائج کے اعلان میں کتنی تاخیر ہو سکتی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کا معیاری وقت اور امریکا کے وقت کے درمیان پورے 10…

55 mins ago

منصفانہ انتخابات ہوئے تو شکست تسلیم کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا…

2 hours ago