دنیا میں قیام امن کے لیے پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا ہے، جلیل عباس جیلانی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن میں کردار ادا کرنے کے لیے پر عزم ہے، دنیا میں قیام امن کے لیے پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے امن مشن کا 2 روزہ وزارتی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے تقریب میں شریک تمام مندوبین کو خوش آمدید کہا۔
اجلاس کے دوران نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی کا وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ کشیدہ علاقوں میں امن سے متعلق اہم کردار ادا کرتا ہے، امن مشن کی استعداد کار میں اضافے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔
جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ امن مشن کا حصہ بننے والے اہلکاروں کی طبی امداد کے لیے بھی اقدامات ہونے چاہئیں، رسمی قیام امن کے بجائے جدید خطوط پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اُن کا اجلاس کے دوران کہنا تھا کہ امن مشن کی کامیابی کا انحصار کثیر جہتی اور مربوط عوامل پر مشتمل ہے۔

Recent Posts

قومی ترانے کی بے ادبی، پاکستان نے افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر افغان…

1 min ago

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

5 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

6 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

6 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

6 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago