دوست نے ایسی حرکت کر دی کہ شادی کی رات دولہا جان گنوا بیٹھا

معان(قدرت روزنامہ)اردن کے شہر معان میں شادی کی تقریب کے دوران دولہا گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا . غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مقامی روایات کے مطابق شادی کی رات دولہا کو نہلایا جاتا ہے ، تقریب میں عزیز اور دوست احباب ہوائی فائرنگ کرتے ہیں .


ایسے میں دولہا کے دوست کی ہوائی فائرنگ سے دولہا حمزہ سطام الفناسطہ کو گولی لگی اور وہ فوری طور پر ہلاک ہوگیا .
اردن کی پولیس انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’20 سال کے نوجوان کو اس وقت ہسپتال لے جایا گیا جب وہ شادی کی تقریب کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہو گیا‘ .
انہوں نے بتایا ہے کہ ’گولی چلانے والے کو گرفتار کرکے آلہ قتل ضبط کر لیا گیا ہے‘ .
دولہے کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مذکورہ شہر کے تمام نوجوان جن کی شادیاں آئندہ دنوں میں ہونے والی تھیں، انہوں شادی کی تقریبات ملتوی کردی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں