باقاعدگی سے ورزش کرنے کے 6حیران کن فائدے

نیویارک(قدرت روزنامہ) ورزش بلاشبہ صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند عمل ہے۔ماہرین کے مطابق باقاعدگی کے ساتھ ورزش کرنے سے انسان کو کئی طرح کے فوائد حاصل ہوتے ہیں، حتیٰ کہ نئی تحقیق میں ماہرین نے بتایا ہے کہ باقاعدہ ورزش کرنے والے شخص کی عمر بھی دوسروں کی نسبت طویل ہو تی ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق امریکی فزیشن اور مصنف ڈاکٹر مارک ہائمن اور ان کی ٹیم نے اپنی تحقیق میں باقاعدگی کے ساتھ ورزش کے 6حیران کن فائدے بتائے ہیں جن میں انسولین کی بہترحساسیت، ڈپریشن اور ذہنی تناﺅ میں کمی، ذہنی صحت میں بہتری، ہارٹ اٹیک اور سٹروک سمیت دیگر جان لیوا عارضے لاحق ہونے کے امکان میں کمی، جسم سے زہریلے مادوں کا اخراج اور جنسی صحت میں بہتری شامل ہیں۔
ڈاکٹر مارک ہائمن کا کہنا ہے کہ باقاعدگی کے ساتھ ورزش سے ہم نے ذہنی دباﺅ اور ڈپریشن کے کئی مریضوں کو صحت یاب ہوتے دیکھا ہے کیونکہ ورزش سے جسم میں کورٹیسول کی مقدار کم ہوتی ہے جو ذہنی پریشانی کا ہارمون ہے۔ اس کی مقدار جسم میں بڑھ جائے تو انسولین کے خلاف مزاحمت پیدا ہو جاتی ہے اور پیٹ پر چربی جمع ہونے لگتی ہے۔

Recent Posts

سرکاری محکموں کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام مرتب کرنےکی ہدایت

سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…

4 mins ago

چھٹیاں بڑھادی گئیں، پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن لگے گا، مریم اورنگزیب

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…

17 mins ago

پہلے ٹی20 میں رضوان کی سب سے بڑی غلطی جو امپائرز کی نظروں بچ گئی

برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…

17 mins ago

اسموگ کی صورتحال؛ لاہور اورملتان میں ہفتے میں 3 دن لاک ڈاؤن، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…

28 mins ago

ذہن نشین کر لیں آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے، جسٹس محمد علی مظہر

26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…

42 mins ago

آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم کو جیل سے رہا کرنے کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…

53 mins ago