ختم نبوت کا دفاع ہر مسلم پر فرض ہے، فتنہ قادیانیت کیخلاف ہر کلمہ گو کو آواز بلند کرنا ہوگی، ملک نصیر شاہوانی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سابق پارلیمانی لیڈر سابق رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان ملک نصیرا حمد شاہوانی نے کہا کہ مسلمان سب کچھ برداشت کرے گا لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی ہر گز برداشت نہیں کرے گا۔ عقیدہ ختم نبوت کے دفاع اور تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت بلوچستان کے زیر اہتمام عظیم الشان فقیدالمثال تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سابق رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیرا حمد شاہوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا دفاع اور تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ قادیانیت کیخلاف ہر کلمہ گو کو آواز بلند کرنا ہوگی۔ عقیدہ ختم نبوت کا دفاع اور تحفظ اسلام کے بنیادی عقائد میں سے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان نشینل پارٹی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے قائدین کو کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتی ہے۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

3 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

3 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

3 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

3 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

4 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

4 hours ago