مچھ میں گیس پریشر میں کمی اور بجلی کی طویل بندش کیخلاف بلدیاتی نمائندوں اور شہریوں کی احتجاجی ریلی

مچھ (قدرت روزنامہ) مچھ گیس پریشر میں کمی اور طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف میونسپل کمیٹی مچھ کے وائس چیئرمین ٹکری حاجی میر سوداگرخان سمالانی کی قیادت میں پریس کلب مچھ سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں مچھ کے تمام سیاسی جماعتوں سماجی کارکنوں کونسلراں کیساتھ عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی مین بازار مچھ سے ہوتے ہوئے چورانگی پہنچی تو جلسے کی صورت اختیار کرگئی شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر گیس انتظامیہ مچھ کیخلاف مختلف نعرے درج تھے احتجاجی مظاہرین نے گیس مچھ کیخلاف شدید نعرہ بازی کی شرکا سے وائس چیئرمین مچھ ٹکری حاجی میر سوداگرخان سمالانی جنرل کونسلر مولانا عبدالصمد شاہوانی چیئرمین شہری ایکشن کمیٹی مچھ حافظ محمدصدیق سمالانی نیشنل پارٹی مچھ کے رہنما محمد عامر یوسفزئی سابقہ چیئرمین نصراللہ خان کاکے وڈیرہ عبدالرشید ابڑو ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ ہمیں اپنے بنیادی حقوق کیلئے سڑکوں پر نکلنا پڑتا ہے اس جدید دور میں مچھ کے عوام صدیوں پرانی طرز زندگی گزارنے پر مجبور ہیں گیس پریشر میں کمی اور غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ ایک المیہ بن چکے ہیں لوگوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے اور امور خانہ داری بے حد متاثر ہیں گزشتہ سال سے گیس حکام کی چشم پوشیوں کیوجہ سے عوام احتجاجی رویے اختیار کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں اور سڑکوں پر نکل کر اپنے بنیادی حقوق کیلئے سراپا احتجاج ہیں مقررین نے کہا سوئی سدرن گیس آفیسر مچھ عوام کو محض طفل تسلیوں پر ٹرخارہے ہیں اور مختلف حیلے بہانوں سے عوام کو مشکلات سے دوچار کررہے ہیں مقررین نے گیس کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ گیس عملہ اور آفیسر کا فوری تبادلہ کرکے مچھ میں گیس پریشر اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو ختم کیا جائے مقررین نے انتباہ کیا کہ اگر گیس حکام نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو یہ احتجاج شدت اختیار کرجائیگا جس کی تمام زمہ داری گیس حکام مچھ پر عاید ہوگی احتجاجی مظاہرے میں جنرل کونسلر میر عثمان حیدر گمشادزئی پی ٹی آئی مچھ کے صدر وقار سمالانی جنرل سیکرٹری محمد حسن مینگل حاجی میر احمد سمالانی قبائلی رہنما ماما رفیق سمالانی جی ٹی اے بی کے خدائے رحیم سمالانی چوہدری خاور ضمیر نیشنل پارٹی مچھ کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد بقا سمالانی ملک زاہد اقبال سمالانی فٹ بال ایسوسی ایشن مچھ کے صدر ملک زبیر احمد سمالانی جنرل کونسلر آغاگل آغا جنرل کونسلر ظہور احمد ساتکزئی اقلیتی کونسلر وقار مسیح روف سمالانی محمد رضا سمالانی ہندو پنچائیت کے دولت بھگت ماروی ودیگر عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی .

.

.

متعلقہ خبریں