ہماری حکومت برائے نام تھی، اختیار کسی اور کے پاس تھا، میاں جاوید لطیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنمامیاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ پہلے8ماہ ہم نام کے حکومت میں تھے، اختیار کسی اور کے پاس تھا، نومبر 2022تک پچھلی ٹیم اورطاقتور حلقے حکومت سازی کررہے تھے، یہ ایک قومی حکومت تھی جس کی مدت بہت کم تھی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ کی دہری پالیسی تھی، جنرل باجوہ کے پی ڈی ایم کی جماعتوں کے کئی لوگوں سے رابطے تھے، جنرل ریٹائرڈ باجوہ دوسری بار ایکسٹینشن لینا چاہتے تھے، نواز شریف ہمیشہ ایکسٹینشن کے خلاف رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ ان کی دشمنی ہم سے نہیں،9،10مئی کو جو کیا کیا چیئرمین پی ٹی آئی کی دشمنی پاکستان سے تھی؟ پاکستان مخالف قوتوں کو پاکستان کے اندر مداخلت کی اجازت دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کا ایک گیم چینجر ثابت ہونا تھا، جو پاکستان کے اندرخوشحالی نہیں دیکھنا چاہتے تھے انہوں نے لابنگ کی، پاناما میں 450 لوگوں کا نام تھا،نواز شریف کا ذکر نہیں تھا، دنیا کہہ رہی ہے نواز شریف کی سزا بہت بڑا مذاق ہے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

5 hours ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

5 hours ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

5 hours ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

5 hours ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

5 hours ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

6 hours ago