پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا روڈ میپ پیش


کراچی(قدرت روزنامہ) نگران وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام ڈاکٹر عمر سیف نے پاکستان کی آئی ٹی برآمدات10ارب ڈالر تک بڑھانے کا روڈ میپ پیش کردیا۔کراچی میں آئی ٹی سی این ایشیا2023نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ ٹیلی کام آپریٹرز کو انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری کیلیے مراعات دیں گے، اسپیکٹرم کی نیلامی کے عمل کو تیز کر کے موجودہ اسپیکٹرم کو دگنا کیا جائے گا،پاکستان میں 300 میگا ہرٹز بینڈ وڈد اسپیکٹرم فروخت کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ 3.5ارب ڈالر کے لگ بھگ ہیں لیکن ترسیلات پاکستان لانے میں مشکلات کی وجہ سے 2.6ارب ڈالر وطن آرہے ہیں، ایک لاکھ آئی ٹی گریجویٹس کو تربیت دیں گے، سافٹ ویئر ڈیولپرز تیار کرینگے، آئی ٹی انڈسٹری نے تجارتی توازن بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا،آئی ٹی سیکٹر سبسڈی نہیں مانگتا اسے صرف حکومتی سرپرستی اور بہتر پالیسی کی ضرورت ہے، زیادہ لوگ آئی ٹی ترسیلات کا بڑا حصہ اخراجات کیلیے باہر رکھتے ہیں۔
ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ آئی ٹی اور روایتی انڈسٹری میں فرق ہے کہ اس میں خدمات ایکسپورٹ ہوتی ہیں خام مال امپورٹ نہیں کرنا پڑتا، پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ 3.5 ارب ڈالر ہیں ہمیں تمام آئی ٹی ترسیلات کو پاکستان لانا ہوگا، آئی ٹی ترسیلات لانے کیلیے 50 اجازت نامے لینا پڑتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک سے بات چیت کا آغاز کر رہے ہیں کہ آئی ٹی کی ترسیلات کو پاکستان لانے اور بیرونی ادائیگیوں کو آسان بنایا جائے، میرا ہدف ہے کہ ایک لاکھ یونیورسٹی گریجویٹ کو ریسورس بنایا جائے تاکہ آئی ٹی ایکسپورٹ کو بڑھایا جاسکے، اگر ایک لاکھ سافٹ ویئر ڈیولپرز کو تربیت دے کر آئی ٹی ایکسپورٹ 5 ارب ڈالر تک بڑھائی جاسکتی ہیں،فری لانسرز پر 10 سے 30 فیصد انکم ٹیکس غیر مناسب ہے فری لانسرز کو آئی ٹی انڈسٹری کے برابر 0.25 فیصد انکم ٹیکس کی سہولت دیں گے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللّہ نے کہا کہ اسٹیٹ بینک پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کی صلاحیتوں پر یقین رکھتا ہے معاشی چیلنجز آئی ٹی کے میدان میں انقلابی ترقی سے حل ہوسکتے ہیں۔
ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ ٹیلی کام سیکٹر کے ٹیکس مسائل کے حل کیلیے کام کریں گی حکومت کوشش کر کے پاکستان میں مزید موبائل مینوفیکچررز کو لاسکتے ہیں دو سال میں 5 کروڑ موبائل فون پاکستان میں تیار کیے گئے 30 موبائل مینوفیکچررز پاکستان میں موبائل فون تیار کر رہے ہیں۔

Recent Posts

کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…

22 mins ago

شرح سود میں کمی؛ پاکستان پر قرضوں کے حجم میں 1300 ارب روپے کمی آئیگی، وزیراعظم

آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…

26 mins ago

بھارتی اداکارہ کا مدینہ منورہ میں نکاح، تصاویر وائرل

اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…

39 mins ago

خیبرپختونخوامیں سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کا منصوبہ،وزیراعلیٰ نے حتمی شکل دینے کا حکم دیدیا

پشاور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن…

45 mins ago

نیپرا نے کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی…

52 mins ago

آئی پی پیز کو ٹیرف دینے میں ٹیکنالوجی اسٹڈی کی گئی نہ کوئی ٹیسٹ ، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف

پانچ آئی پی پیز کا معاہدہ ختم، 18 سے بات چیت جاری ہے، اس کے…

54 mins ago